داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے خاص طور پر کہا ہے کہ پچھلے 11 سال میں نئے دور کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے اپنی اِس رائے کا اظہار کَل نئی دلی میں، بھارت کی زمین، جائیداد کو فروغ دینے والی ایسوسی ایشنوں،CREDAI کی کنفڈریشن کے قومی اجلاس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی قومی پائپ لائن، بھارت مالا، ساگر مالا اور پروَت مالا سمیت بہت سے اہم اقدامات سے شہری ترقی میں خاطرخواہ استحکام آیا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے دنیا کے سرکردہ ملکوں میں بھارت کو ایک مقام حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان اقدامات کے مثبت اور ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
جناب شاہ نے Developers اور صنعتی اداروں سے زور دے کر کہا کہ وہ ایک پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے ایک مشترکہ ویژن کی جانب مل کر کام کریں۔
اِس موقع پر ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے زمین جائیداد شعبے کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اِسے ملک کی تعمیر کی ایک طاقت قرار دیا، جس سے ملک ی اقتصادی ترقی، شہروں کے مستقبل اور زندگی کے معیار کو ایک شکل مل رہی ہے۔x