مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حکومت ملک کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ایک الیکٹرانک نگراں نظام تعینات کررہی ہے اور یہ ٹیکنالوجی جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی پر قابو پانے میں سرحد پار زیرِ زمین سرنگوں کا پتہ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔ جناب شاہ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے کٹھوعہ ضلعے کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک سرحدی باہری چوکی ’Vinay‘ کا دورہ کرنے کے دوران BSF کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے۔ جناب شاہ نے فورس کے تعاون کو سراہا اور چیلنج بھرے حالات میں خدمات انجام دینے کیلئے فوجیوں کی ستائش کی۔ x
Site Admin | April 7, 2025 10:13 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے الیکٹرانک نگراں نظام تعینات کررہی ہے۔