January 11, 2026 9:47 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک اُمنگوں والا، خود کفیل اور پُراعتماد ملک بنانے کیلئے ہر ریاست کی صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانا ہوگا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار بھارت کو ایک پُر اعتماد، حوصلے سے پُر اور خودکفیل ملک بنانا چاہتی ہے۔ انھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس مقصد کے حصول کیلئے ہر ریاست کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔ جناب شاہ تروننتھا پورم میں ’نیوانڈیا، نیو کیرالہ کانکلیو ‘ کا افتتاح کرنے کے بعداظہارِ خیال کر رہے تھے۔ جناب شاہ نے آیوروید، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، سیاحت اور کھیل کودجیسےشعبوں میں کیرالہ کی کارکردگی کو سراہا۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو BJP کی سربراہی والے NDA کے تحت نئی قیادت کی ضرورت ہے تاکہ بقول اُن کے LDF اور UDF سرکاروں کی وجہ سے طاری سیاسی جمود پر قابو پایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔