ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 16, 2025 2:25 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات سے پاک بھارت مہم 372 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس ANTF کے سربراہوں کی دوسری قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ منشیات کی روک تھام کی ٹاسک فورس کے 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سربراہوں اور حکومت کے دیگر محکموں سے شراکت دار اِس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اِس دو روزہ کانفرنس میں وزیراعظم  نریندر مودی کے بھارت کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کو طاقت دینے اور اِس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک  طریقہئ کار تشکیل دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم حاصل ہوگا۔

اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے بتایا کہ پورے ملک کے 372 اضلاع میں منشیات سے پاک بھارت مہم چلائی جا رہی ہے۔

انھوں نے ذکر کیا کہ دس کروڑ افراد اور تین لاکھ تعلیمی ادارے اِس مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ یہ مہم ملک کے ہر ضلع میں چلائی جانی چاہیے اور سبھی تعلیمی ادارے اس سے منسلک ہونے چاہئیں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف لڑائی تبھی کامیاب ہو سکتی ہے جب مرکز اور ریاستی حکومتوں کے سبھی محکمے ایک ہی سمت میں مل کر کام کریں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے منشیات کنٹرول بیورو کی سالانہ رپورٹ 2024 جاری کی اور آن لائن منشیات ڈسپوزل مہم لانچ کی۔x