وزیر داخلہ امت شاہ نے منشیات سے پاک بھارت بنانے کیلئے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا عہد کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ ملک میں 12 مختلف کیسوں میں عدالت نے منشیات کے 29 اسمگلروں کو قصوروار ٹھہرایا ہے اور ایسا تفصیلی اور ٹھوس چھان بین کے بعد ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نریندر مودی سرکار منشیات کے اسمگلروں کو سزا دینے کا کام کررہی ہے، جو روپے پیسے کی خاطر نوجوانوں کو نشے کی لت کی طرف گھسیٹتے ہیں۔ جناب امت شاہ نے ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے مکمل تحقیقات کے ساتھ منشیات کی لعنت کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عہد کیا۔
Site Admin | March 2, 2025 9:40 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے منشیات سے پاک بھارت بنانے کیلئے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا عہد کیا ہے