December 27, 2025 10:21 AM | Shah Counter Terrorism

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک بھر میں دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق اسکویڈ کا ایک یکساں ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے DGPs کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پر جلد از جلد عمل کریں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے، پورے ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کا ایک مشترکہ اسکویڈ ATS قائم کرنے کیلئے کہا ہے اور ریاستوں کے پولیس کے ڈائریکٹرز جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس پر جلد از جلد عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پولیس کیلئے مشترکہ ATS ڈھانچے سے ایک موقع فراہم ہوتا ہے کہ ہر سطح پر دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کی یکساں تیاری کی جائے۔ جناب شاہ ”دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق دو روزہ کانفرنس 2025 کا افتتاح کرنے کے بعد کَل اظہار خیال کر رہے تھے۔ نئی دلّی میں اِس کانفرنس کا انعقاد قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ NIA نے ATS کا ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر کام کیا ہے، جسے ریاستی پولیس دستوں کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک یکساں ڈھانچے سے ملک بھر میں ہر سطح پر معیاری طور پر تیاری اور کارروائی کے نظام کی یقین دہانی ہوگی۔×