مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں مرکزی ریزرو پولیس فورس CRPF کے ہیڈکوارٹرس میں اُس کے کام کاج اور انتظامی کارکردگی کا ایک جامع جائزہ لیا۔ میٹنگ کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف کارروائی ہو، قدرتی آفات کی صورت میں راحت اور بچاؤ کاری ہو یا ملک کی داخلی اور باہری سکیورٹی کا معاملہ ہو، CRPF ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نریندر مودی سرکار مختلف فلاحی اسکیموں کے ذریعے CRPF اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کی زندگی میں آسانی فراہم کرنے کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔
میٹنگ کے دوران CRPF کے ڈائریکٹر جنرل Anish دَیال سنگھ نے جناب امت شاہ کو CRPF کے شہید جوانوں کے اہلِ خانہ کیلئے نافذ کی جارہی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اِس میں CRPF میں ہمدردی کی بنیاد پر تقرریاں بھی شامل ہیں۔ x