وزیر داخلہ امت شاہ نے راشٹریہ ایکتا دِوس کے موقع پر دلی میں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے اتحاد کی دوڑ ‘Run For Unity’ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ سرکار 2014 سے ہر سال 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کے احترام میں اتحاد کی دوڑ کا اہتمام کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انگریزوں نے بھارت کی آزادی کے بعد ملک کو 562 رجواڑوں میں بانٹ کر یہاں سے جانے کا فیصلہ کیا۔ البتہ مختصر مدت میں ہی سردار پٹیل نے سبھی 562 رجواڑوں کو متحد کرنے کا بڑا کام انجام دیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج جدید بھارت کا جو نقشہ دنیا کے سامنے ہے، وہ سردار پٹیل کے نظریے اور اُن کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ آئین کی دفعہ 370 منسوخ کرکے بھارت کے ساتھ کشمیر کو متحد کرکے، وزیراعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کے عزم کی تکمیل کی ہے۔x
 
									 
		 
									 
									 
									 
									