January 9, 2026 2:44 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے دوران اعداد و شمار فراہم کرنے کا، IED ڈیٹا مینجمنٹ کے ایک قومی پروگرام کا آغاز کیا ہے

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج IED ڈیٹا مینجمنٹ کے ایک قومی نظام NIDMS کا ورچوئل وسیلے سے آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ NIDMS، ATS یونٹوں، پولیس اور CAPS کو ملک میں آن لائن ڈیٹا کو وسیع طور پر استعمال کرنے کا اہل بنائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نظام ایک دو طرفہ پلیٹ فارم کا کام انجام دے گا۔ جناب شاہ نے خاص طور پر کہا کہ آنے والے دنوں میں NIDMS پورے ملک میں دہشت گردانہ واقعات کی تحقیقات کے دوران تجزیے کے لیے ڈیٹا فراہم کرکے ایک نئی دفاعی شیلڈ فراہم کرے گا۔

انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ NIDMS سے اِس عمل میں تیزی آئے گی انھوں نے دہشت گردی سے محفوظ ملک بنانے کی جانب اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔