مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ آپریشن سندور، وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط سیاسی عزم، انٹلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے صحیح معلومات اور تینوں مسلح افواج کی اسٹرائک کرنے کی بے چوک صلاحیت کی ایک منفرد علامت ہے۔ دلّی میں اطلاعات شیئر کرنے کے مقصد سے نئے کثیر ایجنسی سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد جناب شاہ نے یہ بات کہی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ نئے کثیر جہتی ایجنسی سینٹر نے انٹلیجنس، سکیورٹی، قانون کے نفاذ اور تفتیشی ایجنسیوں کو ایک ساتھ مربوط کردیا ہے۔
یہ نیا کثیر ایجنسی مرکز، پانچ سو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مرکز، ملک کی اندرونی سلامتی کے مضبوط ڈھانچے کے طور پر کام کرے گا اور دہشت گردی، انتہا پسندی، منظم جرائم اور سائبر حملوں جیسے سنگین خطرات سے نمٹنے میں ملک کی کوششوں کو تقویت دے گا۔ اِس نئے نیٹ ورک سے MAC نیٹ ورک پر تیار کردہ ڈیٹا کے تجزیے کے معیار میں بہتری کی توقع ہے کیونکہ یہ درست ٹرینڈ انالسس، ہاٹ اسپاٹ maping اور پیشگوئی اور کارروائی جاتی ماحصل کیلئے ٹائم لائن انالسس کو ممکن بنائے گا۔ یہ نیا کثیر ایجنسی مرکز، منظم جرائم اور دہشت گردی کے ایکو نظام کے درمیان پیچیدہ ساز باز کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرے گا۔
Site Admin | May 16, 2025 9:59 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین خطروں سے نمٹنے میں ملک کی کوششوں کو مستحکم کرنے کیلئے نئے کثیر ایجنسی سینٹر کا افتتاح کیا