ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2025 9:55 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں چوٹی کے تین نکسلیوں کو ہلاک کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے

آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلعے کے Karandi گائوں میں ایک جھڑپ میں چوٹی کے تین نکسل وادی ہلاک ہوگئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں، ہزاری باغ میں نکسل خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کرنے پر، CRPF کی کوبرا بٹالین اور جھارکھنڈ پولیس کی مشترکہ ٹیم کی ستائش کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ خطرناک نکسل کمانڈر سہدیو سورین اِس کارروائی میں ہلاک کردیا گیا ہے جس پر ایک کروڑ روپئے کا انعام تھا۔ اس کے علاوہ رگھوناتھ Hembram اور Birsen Ganjhu بھی سکیورٹی فورسز کے ذریعے ہلاک کردیا گیا۔ ان دونوں پر بھی انعام تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اِس کارروائی کے بعد، شمالی جھارکھنڈ کے بوکارو خطے سے نکسل ازم پوری طور پر ختم ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔