آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ جناب شاہ نے سیلاب کی وجہ سے Tawi پُل کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ انھوں نے Chak Mangu گائوں کا بھی دورہ کیا جو حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب شاہ نے کہا کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے والی افواج کے ذریعے راحت اور بچائو کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت متاثرہ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں اور وہ بازآبادکاری کے مناسب اقدامات کیلئے عہد بستہ ہے۔ گذشتہ ماہ کی14تاریخ کے بعد سے کشتوار، کٹھوعہ، ریاسی اور رام بَن اضلاع میں شدید بارش کے بعد اچانک سیلاب، بادَل پھٹنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گِرنے کے واقعات میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اِس دوران، موسمیات کے محکمے نے آج دیر رات جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش میں گذشتہ دو روز سے مسلسل شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے مختلف حصوں میں چٹانوں کے ٹکڑے گِرنے اور مکانات کے منہدم ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
Site Admin | September 1, 2025 9:47 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے راحت اور بازآبادکاری کیلئے مناسب اقدامات کی یقین دہانی کرائی