October 9, 2025 9:43 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں امن اور سکیورٹی کیلئے خطرہ بننے والی کسی بھی کوشش کو کچلنے کیلنے سکیورٹی فورسز کو مکمل آزادی حاصل رہے گی

وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب شاہ نے دہشت گردی سے پاک جموں وکشمیر کا مقصد حاصل کرنے کیلئے، حکومت کے غیرمتزلزل عہد کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملک کے دشمنوں کے ذریعے پرورش کئے جارہے دہشت گردی کا نیٹ ورک، سکیورٹی ایجنسیوں کی مصمم کوشش کے باعث تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی یقین دلایا کہ اِن کوششوں کو جاری رکھنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جاتے رہے گے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے والی کسی بھی کوشش کو کچلنے کیلئے کارروائی کرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ذریعے، پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد، کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔
ان اقدامات میں جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے مجموعی منظرنامے کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔ انھوں نے خطے سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی غرض سے تال میل اور چوکنا رہ کر کام کرنے میں تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے کلیدی رول پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی، سکیورٹی فورسز کو اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے پوری طور پر تیار رہنا چاہئے کہ دہشت گرد سرحد پار سے دراندازی کرنے کیلئے، برفباری کا فائدہ نہ اٹھاسکیں۔ اس میٹنگ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر، فوجی عملے کے سربراہ اور چیف سکریٹری نیز جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔