وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی مسلح افواج کی بے مثال دلیری کو سلام پیش کیا ہے اور انہیں ملک کیلئے ڈھال اور دشمنوں کیلئے تباہ کرنے والی فورس قرار دیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوانے والوں کو انصاف دلانے میں وزیراعظم نریندر مودی کی مثالی قیادت کیلئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ جناب مودی نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کا کوئی بھی دشمن سزا سے بچ نہیں سکتا۔ اِدھر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی قوم سے وزیراعظم کے خطاب کی ستائش کی ہے اور اِسے ترغیب دینے والا قرار دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہاکہ سرکار نے جو وعدہ کیا تھا اُسے آپریشن سندور کے ذریعے پورا کردیا ہے۔
Site Admin | May 13, 2025 9:45 AM
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی مسلح افواج کی بے مثال دلیری کو سلام پیش کیا ہے