February 28, 2025 9:40 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں قومی راجدھانی میں امن وقانون کی صورتحال کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اُس پورے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے تحت غیرقانونی طور پر بنگلہ دیشی اور روہنگیا افراد کو ملک میں داخل ہونے اور اُن کے قیام میں مدد فراہم ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر رہ رہے افراد کا معاملہ قومی سلامتی سے وابستہ ہے اور اس سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔ انھوں نے ایسے لوگوں کی شناخت کئے جانے اور واپس ان کے ملک بھیجے جانے کو کہا۔ جناب شاہ نے آج دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دلّی کے داخلی امور کے وزیر آشیش سود، پولیس کے کمشنر اور سینئر عہدیداران کے ساتھ نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ دلّی کی ڈبل انجن حکومت شہر کی ترقی اور سلامتی کیلئے دوگنی رفتار سے کام کرے گی۔ انھوں نے دلّی میں بین ریاستی گینگ کے خاتمے اور منشیات کے نیٹ ورک کو تہس نہس کئے جانے پر زور دیا۔ جناب شاہ نے ہدایت دی کہ دلّی میں تعمیرات سے متعلق معاملوں میں دلّی پولیس کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کی سلامتی کیلئے جگی جھونپڑی میں سکیورٹی سے متعلق نئی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ میٹنگ میں دلّی پولیس کو اضافی عہدوں کیلئے تقرری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔جائزہ میٹنگ میں دلّی حکومت کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ 2020 کے دلّی فسادات کے معاملوں کے جلد نمٹارے کیلئے خصوصی وکیل مقرر کرے۔ جناب شاہ نے دلّی پولیس سے اُن مقامات کی نشاندہی کرنے کو بھی کہا ہے جہاں ٹریفک جام کی صورتحال رہتی ہے اور لوگوں کو اس سے نجات دلانے کیلئے اس کا حل تلاش کرنے کو بھی کہا ہے۔