July 11, 2025 9:51 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں جمنا کے احیا پر ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں جمنا کے احیا پر ایک اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ دلّی آلودگی کنٹرول کمیٹی DPCC کو آبی آلودگی کی روک تھام کیلئے سرگرم طور پر کارروائی کرنے چاہیے۔ انہوں نے جمنا کیلئے آلودہ پانی کو قابلِ استعمال بنانے کے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ STP کی صلاحیت کو 2028 تک 1500 ملین گیلن یومیہ کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے جمنا میں ای-بہاؤ میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی اور کہا کہ اس معاملے پر اترپردیش سرکار سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی تینوں ریاستوں، ہریانہ، دلّی اور اترپردیش کو جمنا کے احیا کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔