January 3, 2026 9:46 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج انڈمان نکوبار کےSri Vijaya Puram کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران 373 کروڑ روپئے کی مالیت کے9 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور 2 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج انڈمان نکوبار کےSri Vijaya Puram کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران 373 کروڑ روپئے کی مالیت کے9 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور 2 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِن میں229 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک مربوط کمان اور کنٹرول مرکز کا افتتاح بھی شامل ہے۔ یہ سکیورٹی مقاصد کیلئے ایک جامع مربوط کمان اور کنٹرول سینٹر ہوگا، جو بھارت کے کسی بھی ترقی یافتہ شہر کے ایسے ہی مرکز کے برابر ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اِن 11 برسوں میں جو کایاپلٹ ہوئی ہے وہ BJP کے ملک کی سرزمین کے ایک ایک انچ کو بھارت ماتا تصور کرنے کے اُس کے عزم کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت چھوٹے جزائر میں سیاحت کو فروغ دینے، ترقی اور سکیورٹی کو چست درست کرنے کے تئیں پُر عزم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔