مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کو اگلے سال 31 مارچ تک بائیں بازو کی انتہا پسندی سے آزاد کرانے کے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آج چھتیس گڑھ کے جگدلپور میں بَستر دسہرہ لوک اُتسو سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بَستر خطہ، طویل عرصے سے نکسلزم کے مسئلے کی وجہ سے ترقی سے محروم رہا ہے۔ ماؤنوازوں سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کر دیں اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہوجائیں، جناب شاہ نے کہا کہ جو لوگ، مسلح جد و جہد کا راستہ اختیار کریں گے، اُنہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے مکھیہ منتری گرامین بس سیوا یوجنا کا آغاز کیا۔ اِس اسکیم کے تحت بَستر اور Surguja ڈویژن کی 34 روٹس پر بس سروسز چلائیں جائیں گی، جس کے ذریعے دور دراز میں واقع تقریباً 250 گاؤں اور دیہاتوں کو باقاعدہ طور پر ٹرانسپورٹ کی سہولتوں سے جوڑا جائے گا۔ اِس تقریب کے دوران امت شاہ نے چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت کی Mahatari Vandan یوجنا کی 20 ویں قسط کے طور پر 70 لاکھ خواتین کے بینک کھاتوں میں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم بھی منتقل کی۔
Site Admin | October 4, 2025 9:52 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے آئندہ برس مارچ تک ملک سے بائیں بازو کی انتہا پسندی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے مائونوازوں سے تشدد ترک کرنے اور اصل دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی