May 23, 2025 2:31 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور کے دوران BSF کے رول کو سراہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھارتی مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کررہی ہے

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ”آپریشن سِندور“، پہلگام حملے کا جواب ہے اور آج، دنیا، بھارت کی مسلح افواج کی بہادری کی ستائش کررہی ہے۔ جناب شاہ نے آپریشن سندور کی کامیابی کا سہرا، حکومت کے مضبوط سیاسی عزم، انٹیلی جنس اداروں کی بالکل درست اطلاع اور مسلح فورسز کی ہلاکت خیزی کے حیرت انگیز مظاہرے کے سر دیا۔ آج نئی دلی میں سرحدی حفاظتی فورس BSF کی تفویضِ اعزازات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ BSF اور مسلح فورسز نے، پاکستان کے خلاف بھارت کی جوابی کارروائی کے دوران زبردست شجاعت، دلیری اور دفاع کی حقیقی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
جناب شاہ نے مزید کہا کہ بھارت، کئی دہائیوں سے پاکستان کی حمایت والی دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ سال 2014 میں، جب نریندر مودی وزیراعظم بنے تھے، اُڑی حملہ ہوا تھا، جس کا دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ سرجیکل اسٹرائیک کرکے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گھس کر حملہ کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں BSF کے کراد کی ستائش کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔