بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج RJD کے سربراہ لالو پرساد اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی کی مخالفت کرنے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ آج سہ پہر سیتا مڑھی میں Punauradham کے مقام پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے الزام لگایا کہ اِس خصوصی تفصیلی نظرثانی کی مخالفت کرکے، اپوزیشن لیڈر ووٹ بینک کی سیاست کیلئے دراندازوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتخابی کمیشن کی جانب سے کیا گیا نظرثانی کا یہ کام، صحت مند جمہوریت کیلئے ایک اصلاحی قدم ہے۔
اس سے قبل جناب امت شاہ نے بہار کے سیتامڑھی میں Punauradham کے مقام پر ماتا جانکی کے نئے مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور بھومی پوجا کی۔ یہ کام، 67 ایکڑز کے وسیع علاقے میں 883 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ x