مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دہشت گردانہ اور ناجائز تجارت کی سرگرمیوں میں ملوث، فرار لوگوں کو واپس لانے کے انتہائی سنجیدہ اقدام کریں۔ جناب شاہ کل نئی دلّی میں 2025 کی قومی سلامتی سے متعلق حکمتِ عملی کی دو روزہ کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
جناب شاہ نے، دہشت گردوں کو رقوم فراہم کرنے کے نظام پر نظر ڈالتے ہوئے ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ مالی بدعنوانیوں سے متعلق خفیہ معلومات کا تجزیہ کر کے دہشت گرد گروپوں کو بے نقاب کریں۔
انہوں نے وزارتِ داخلہ سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ فریقوں کا ایک فورم قائم کرے، جو دہشت گردوں کے نیٹ ورکس میں کیے جانے والے مواصلات کا استعمال کر کے کوئی حل پیش کرے۔ انہوں نے وزارت سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پولیس تنظیمیں، اِس سلسلے میں ملک میں ہی تیار کی گئی ٹکنالوجی کا استعمال کریں۔×