شمال مشرقی کونسل (NEC) کا 72 واں مکمل اجلاس تریپورہ کے شہر اگرتلہ میں شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اس اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ شمال مشرقی کونسل اجلاس کا آغاز کل مکمل اجلاس سے پہلے کے تکنیکی اجلاس کے ساتھ ہوا۔ کل شام اگرتلہ پہنچنے کے بعد جناب جیوترادتیہ سندھیا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمال مشرقی کونسل اجلاس سے شمال مشرقی خطے کی تیزرفتار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریے کے مطابق مستقبل قریب میں شمال مشرقی ریاستوں میں تیز رفتار ترقی ہوگی۔ x
Site Admin | December 21, 2024 3:33 PM
وزیر داخلہ امت شاہ تریپورہ کے اگرتلہ میں شمال مشرقی کونسل کے بہترویں مکمل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
