وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں نئی دلّی عالمی کتاب میلہ 2026 دیکھنے گئے۔ اس دوران جناب شاہ مختلف اسٹالس پر گئے اور انھوں نے ناشروں، مصنّفین اور کتاب میلہ دیکھنے آئے لوگوں سے بات چیت کی۔ تعلیم کے محکمے کے وزیر دھرمیندر پردھان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 53واں عالمی کتاب میلہ کَل اختتام پذیر ہوجائے گا۔
نئی دلّی میں جاری عالمی کتاب میلے میں مختلف زبانوں اور مضامین سے متعلق کتابیں سبھی عمر کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔ یہاں لگے کئی اسٹالس میں سے اردو زبان کے فروغ سے متعلق قومی کونسل کا اسٹال خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔
Site Admin | January 17, 2026 9:47 PM
وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں نئی دلّی عالمی کتاب میلہ 2026 دیکھنے گئے