June 20, 2025 9:41 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نےIndirect ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے مرکزی بورڈ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک کانکلیو کی صدارت کی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نےIndirect ٹیکسز اینڈ کسٹمز کے مرکزی بورڈ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ آج نئی دلّی میں ایک کانکلیو کی صدارت کی۔ انھوں نے اُن سے GST کے اندراج کو سہل بنانے، عوامی شکایت کو تیزی کے ساتھ حل کرنے اور کسٹمز اور GST معاملات میں تحقیقات میں تیزی لانے کیلئے کہا۔ انھوں نے ٹیکس استثنیٰ کو روکنے اور جعلی Input Tex Credit دعوئوں اور درآمدات میں تاخیر کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دلّی میں نیشنل ٹائم ریلیز اسٹڈی کے پانچویں ایڈیشن کو جاری کیا۔ Time Release Study-TRS، کارکردگی کی پیمائش کا ایک آلہ ہے، جو cargo کے کلیرینس کے عمل کے دوران لگنے والے وقت کا مقداری اندازہ فراہم کرتا ہے اور جو release میں لگنے والے وقت کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔سال 2019 سے TRS کو 15 اہم مقامات پر انجام دیا جا رہا ہے، جن میں سمندری بندرگاہیں، ایئر کارگو کمپلیکسز، inland Container ڈپوٹس اور مربوط جانچ چوکیاں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔