وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ وہ بذاتِ خود اِس بات پر نظر رکھیں گی کہ GST کے فوائد شہریوں تک پہنچیں۔ ایک میڈیا چینل کے ساتھ انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک بھر کے لوگوں نے GST اصلاحات کو ایک قابل قدر قدم قرار دیا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ اگر اِس کے فوائد اُن تک نہیں پہنچتے ہیں تو وہ اِس کی اطلاع دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کئی صنعتی اداروں نے پہلے ہی اِس بات کا وعدہ کیا ہے کہ وہ اِس کے فوائد لوگوں تک پہنچنے دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ GST اصلاحات کیلئے لگاتار کئی دنوں تک سخت محنت اور افسر شاہی کوششوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔
Site Admin | September 6, 2025 9:52 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ وہ بذاتِ خود اِس بات پر نظر رکھیں گی کہ GST کی کمی کے فوائد شہریوں تک پہنچ رہے ہیں یا نہیں
