November 28, 2025 9:36 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے اندازے، معیشت کی جامع معاشی نمو اور رفتار کو دِکھاتے ہیں

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے اندازے، معیشت کی جامع معاشی نمو اور رفتار کو دِکھاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں 8 اعشاریہ دو فیصد کی GDP کی اصل شرح نمو کے ساتھ بھارت، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔موجودہ مالی سال کے دوران اپریل سے ستمبر کے عرصے میں اصل GDP کی شرح نمو 8 فیصد درج کی گئی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی NDA حکومت، طویل مدتی اقتصادی ترقی کیلئے مددگار اصلاحات کو فروغ دینے اور ترقی کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔