March 18, 2025 9:50 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ سرکار منی پور میں امن کی بحالی کیلئے عہد بند ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ سرکار منی پور میں امن کی بحالی کیلئے عہد بند ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ منی پور دوسری ریاستوں کی طرح ترقی کرے اور خوشحال بنے۔ محترمہ سیتا رمن آج راجیہ سبھا میں منی پور بجٹ سے متعلق بلوں پر بحث کا جواب دے رہی تھیں۔
وزیر موصوف نے ریاست میں سابقہ کانگریس سرکار پر یہ کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ منی پور میں 2002 سے 2017 کے دوران اُس کے دورِ اقتدار میں بند کے 628 واقعات اور ناکہ بندی کے کئی واقعات پیش آئے۔