مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ اُس نے زور دے کر کہا ہے کہ اِس سلسلے میں جو بھی فیصلے کیے جائیں گے وہ قومی مفاد میں ہی ہوں گے۔
ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ خواہ یہ روسی تیل ہو یا کوئی اور چیز ہو، ہم شرحوں اور لوجسٹکس کے ضمن میں، اپنی ضرورتوں کے مطابق ہی فیصلہ کریں گے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت اُن برآمد کاروں کی مدد کے لیے اقدامات پر کام کر رہی ہے جن پر 50 فیصد امریکی محصولات کا اثر ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِن برآمدکاروں کے لیے ایک پیکیج تیار کیا جا رہا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کا مقصد ملک میں نہ صرف ہر چیز تیار کرنا ہے بلکہ غیر یقینی عالمی تجارتی پالیسیوں کے دوران، خود داری کو بھی برقرار رکھنا ہے۔x