October 18, 2025 9:47 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ نظرثانی شدہ GST کی شرح کے فوائد صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔ انھوں نےصاف لفظوں میں کہاکہ GST دواعشاریہ صفراصلاحات نے ملک کی معیشت کوبڑافروغ دیا ہے

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ 54 مصنوعات کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نظرثانی شدہ GST کے فائدے صارفین تک پہنچ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے سلسلے کے GST فوائد سبھی تمام 54 اشیا پر پوری طرح پہنچتے رہے ہیں۔ وہ نئی دلّی میں آج اطلاعات اور نشریات کے وزیر اشونی ویشنو اور کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ GST بچت اُتسو کے موضوع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اِن GST اصلاحات پر  عمل آوری مرکزی حکومت اور GST کونسل کے درمیان تعاون کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ عوام تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شرحوں میں کمی، عمل کو سادہ بنانا، چار سلیب کی تعداد کو گھٹا کر دو کرنا اور زمرے بندی سے متعلق معاملات کو حل کرنا، یہ سب وہ امور ہیں جنھیں وقت سے بہت پہلے ہی مکمل کرلیا گیا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ GST دو اعشاریہ صفر اصلاحات نے ملک کی معیشت کو بڑا فروغ دیا ہے جس سے تہواروں کے سیزن کے دوران، الیکٹرانکس، آٹوموبائلس اور صارفین کی ضرورت کی اشیا جیسے اہم سیکٹروں میں ریکارڈ فروخت  کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس برس نوراتری کے موقع پر ریکارڈ فروخت دیکھی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ اِس برس نوراتری کے دوران الیکٹرانکس اشیا کی فروخت میں پچھلے سال نوراتری تہوار کے دوران ریکارڈ کی گئی فروخت کے مقابلے 25 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ GST اصلاحات کے سبب غذائی اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹرانکس کی بڑھتی ہوئی مانگ، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ صنعت کو براہِ راست فائدہ پہنچا رہی ہے۔
جی ایس ٹی بچت اُتسو میں کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ نوراتری کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں بیحد اضافہ ہوا اور الیکٹرانک سیکٹر نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ انھوں نے کہا کہ گھٹتے بڑھتے عالمی منظرنامے کے دوران ملک کی ترقی کی رفتار اِس قدر مضبوط ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو بھی ملک کی ترقی کے اپنے اندازے پر نظرثانی کرکے اِسے چھ اعشاریہ چھ فیصد کرنا پڑا۔ جناب گوئل نے GST اصلاحات کو ہر کنبے کیلئے راحت اور خوشحالی کا ایک ڈبل دھماکہ قرار دیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔