November 6, 2025 9:46 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ملک میں عالمی معیار کے بینکوں کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کیلئے بینکوں کو پیداواریت سے متعلق شعبوں کی خاطر قرض فراہم کرنے کو توسیع دینی چاہیے

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت نے 2014 کے بعد سے کاروبار کرنے میں آسانی میں بہتری کی خاطر اصلاحات سے متعلق کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلسل پالیسی سازی اور شفافیت نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ وزیر موصوف، آج دوپہر ممبئی میں SBI بینکنگ اور اکنامکس سے متعلق بارہویں کانکلیو سے خطاب کر رہی تھیں۔
محترمہ سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو کئی بڑے اور عالمی معیار کے بینکوں کی ضرورت ہے اور اِس سلسلے میں کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے بینکنگ شعبے پر زور دیا کہ وہ قرض کی دستیابی کو وسعت دے کر ترقی میں تعاون کریں۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ GST کی شرحوں کی کمی سے مانگ اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں کو ترقی کو فروغ دینے کی خاطر پیداواری سے متعلق شعبوں کیلئے قرض کی فراہمی کو وسعت دینی چاہیے۔ وزیر موصوف نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ فائدے کی براہ راست منتقلی DBT کے ذریعے حکومت نے چار کھرب روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔