ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 3, 2025 2:41 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہے اور اس میں لگاتار ترقی ہورہی ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج وِکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے 8 فیصد GDP شرح ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ نئی دلی میں کوٹلّیا اقتصادی کانفرنس کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ عالمی اتار چڑھاؤ کے دوران ملک کی شرح ترقی، اِس کے گھریلو عناصر پر منحصر ہے۔
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ عالمی دھچکوں کو سہنے کی، ملک کی صلاحیت کافی مضبوط ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ بھارتی معیشت مستحکم ہے اور لگاتار ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر جغرافیائی و سیاسی تنازعات میں شدت آتی جارہی ہے، لہٰذا انہوں نے کہا کہ موجودہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے عالمی اداروں میں اصلاحات کیلئے کہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔