وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اِس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انکم ٹیکس کو اب ایک دشوار گزار عمل کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا، کہا ہے کہ مرکز، ٹیکس نظام کو آسان بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک نجی میڈیا تنظیم کی لیڈرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے انکم ٹیکس ڈھانچے کو اور زیادہ شفاف، آسان اور قابلِ عمل بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم سے متعلق طریقۂ کار کا مکمل تفصیلی جائزہ، اگلا بڑا قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ دو برس میں کسٹم ڈیوٹی میں مسلسل کمی کی ہے اور اُسے مزید شفاف بنانے کیلئے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں۔
Site Admin | December 6, 2025 9:42 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اِس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ انکم ٹیکس کو اب ایک دشوار گزار عمل کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا، کہا ہے کہ مرکز، ٹیکس نظام کو آسان بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔