وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر سجیت پریما داسا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اور جناب پریما داسا نے سری لنکا کی اقتصادی بازیابی اور دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔ جناب پریما داسا نے بحران کے وقت اور پورے سفر میں سری لنکا کے لوگوں کی لگاتار حمایت کرنے پر نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سری لنکا کی ترقی اور پیش رفت کی حمایت کے تئیں بھارت کے عزم کو دوہرایا۔ سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر سجیت پریما داسا سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت- سری لنکا تعلقات اور پڑوس مقدم پالیسی پر بات چیت کی۔
وہیں نیتی آیوگ نے بھی سجیت پریما داسا کی قیادت والے وفد کی میزبانی کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں جناب پریما داسا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے گیارہ سال کے دوران بھارت کے بدلاؤ بھرے سفر کی ستائش کی۔ انہوں نے طویل مدتی پالیسی کی ترتیب اور اُس کے نفاذ کے درمیان خلا کو پُر کرنے میں پالیسی تھنک ٹینک کے طور پر نیتی آیوگ کے رول کو سمجھنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران اپنے خطاب میں نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین سُمن بیری نے ملک میں جاری اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔
Site Admin | November 4, 2025 9:42 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر سجیت پریما داسا سے ملاقات کی