August 20, 2025 10:46 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ اگلے سلسلے کی جی ایس ٹی اصلاحات، آتم نربھر بھارت بننے کے ملک کے سفر کو مزید تقویت فراہم کریں گی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ اگلے سلسلے کی GST اصلاحات، آتم نربھر بھارت بننے کے ملک کے سفر کو مزید تقویت فراہم کریں گی۔ محترمہ سیتارمن نے یہ بات نئی دلّی میں معاوضہ محصول، صحت اور زندگی کا بیمہ اور ٹیکس شرح کو معقول بنانے کیلئے GST کاؤنسل کے ذریعے تشکیل کردہ وزراء کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اصلاحات تین اہم ستون، ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس شرح کو معقول بنانے اور رہن سہن کی آسانی فراہم کرنے پر مرکوز ہیں، جو وزراء کے گروپ کو تجویز کی گئی تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔