وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات ٹیکس کے نظام کو مزید موثر، منصفانہ اور ترقی پذیر بنائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت، ایماندار ٹیکس دہندگان کیلئے زندگی کو سہل بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔ آج غازی آباد میں ایک نئے CGST بھون کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ موثر ٹیکس کا نظام اقتصادی ترقی کو بہتر بنائے گا۔ انھوں نے کہا کہ GST کونسل نے GST اندراج کے عمل کو سہل بنانے کیلئے اقدامات کو منظوری دی ہے، جن کا مقصد ان عوامل کو آسان تر بنانا، بلا رکاوٹ اور زیادہ شفاف بنانا ہے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے GST اندراج کی ایک سہل اسکیم نافذ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اُن درخواست دہندگان کو کام کے تین دن کے اندر اندر خودکار اندراج حاصل ہو سکے گا، جن کی ٹیکس کی ماہانہ Output ذمہ داری 2 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز نہیں کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان اصلاحات سے نئے درخواست دہندگان میں سے تقریباً 96 فیصد کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ GST سیوا کیندروں کو باقائدہ عملہ فراہم کیا جائے گا، وہ رسائی کے قابل ہوں گے اور انکی باقائدہ دیکھ ریکھ کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیکس دہندگان کو بر وقت اور معیاری مدد حاصل ہو سکے۔
Site Admin | October 24, 2025 9:32 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات ٹیکس کے نظام کو مزید موثر، منصفانہ اور ترقی پذیر بنائیں گی