مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ریاستی بجٹ 2025-26 کے لئے لوگو میں تمل RU کے ساتھ سرکاری روپے کی علامت کو تبدیل کرنے پر ڈی ایم کے حکومت کی نکتہ چینی کی ہے۔ لوگو کَل وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے دفتر کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے ڈی ایم کے حکومت پر سرکاری روپے کی علامت کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا جو اُن کے اپنے ایک اسمبلی رکن کے بیٹے کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر E-Palanisamy نے بھی ڈی ایم کے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اصل معاملات سے بچ رہی ہے اور احمقانہ سیاسی کھیل اپنا رہی ہے۔ BJP کے لیڈر کے انّا ملائی نے حکومت پر عوام کی توجہ منتقل کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ دوہرے معیارات اپنارہی ہے۔x
Site Admin | March 14, 2025 2:55 PM
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے تمل ناڈو کے بجٹ لوگو میں روپے علامت کو ختم کرنے پر ایم کے اسٹالن کی نکتہ چینی کی ہے