وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت کا 2047 تک وِکست بھارت کا نظریہ خواتین، غریبوں، نوجوانوں اور کسانوں پر اثر ڈالنے والے شعبوں میں بہتری لانے پر مرکوز ہے۔ آج امریکہ میں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے اُجاگر کیا کہ بھارت، نئے اُبھرتے ہوئے شعبوں کو ترجیح دیتا ہے اور ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ، جدت طرازی اور ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک قائد ملک کے طور پر کھڑا ہے۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور لگاتار اقتدار میں آنے والی سرکار کے ذریعہ فراہم کردہ استحکام کی وجہ سے بھارت سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گیا ہے۔ محترمہ سیتارمن امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔×
Site Admin | April 21, 2025 2:41 PM
وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت کا 2047 تک وِکست بھارت کا نظریہ خواتین، غریبوں، نوجوانوں اور کسانوں پر اثر ڈالنے والے شعبوں میں بہتری لانے پر مرکوز
