February 27, 2025 2:47 PM

printer

وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے کہا ہے کہ عالمی ترتیب اب ترقی یافتہ ممالک طے نہیں کریں گے۔

وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ سبھی عالمی چیلنجوں کے باوجود بھارت نمو کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی دلّی میں آج میڈیا کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کئی مرتبہ کافی دلچسپ لیکن چیلنج بھرے حالات کا سامنا ہوتا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ عالمی ترتیب اَب ترقی یافتہ ممالک طے نہیں کریں گے۔ محترمہ سیتا رمن کے مطابق نئی عالمی ترتیب طے کرنے میں تجارت اور ٹیکنالوجی اہم رول ادا کریں گے اور بھارت کو اِس میں حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کو بھی ہونہار افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی اسٹریٹیجک ضروریات کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا ہوگا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ متوسط طبقے، غریبوں اور کاروباری افراد کی بڑھتی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے کئی بنیادی معاملات سے نمٹنا ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔