December 2, 2025 3:33 PM

printer

وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے آج کہا کہ معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے اور نئے اقتصادی آلات کے آنے سے پوری دنیا کے ملکوں کو اطلاعات کے بروقت تبادلے کیلئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے

وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے آج کہا کہ معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے اور نئے اقتصادی آلات کے آنے سے پوری دنیا کے ملکوں کو اطلاعات کے بروقت تبادلے کیلئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ ٹیکس نظام میں شفافیت اور عوام کا بھروسہ باقی رہنا چاہئے۔ نئی دلّی میں 18 ویں عالمی فورم کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کیلئے ٹیکس کے معاملات میں شفافیت ہمیشہ انتظامی اصلاحات سے اوپر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت ہونے کی وجہ سے پچھلے 10 برسوں میں اَز خود ٹیکس کے بارے میں اطلاعات دینے سے متعلق معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ محترمہ سیتارمن نے زور دے کر کہا کہ بھارت تعمیل اور خطرات کے وسیع تجزیئے کیلئے تبادلہ کے طور پر حاصل ہونے والی اطلاعات کا صحیح طریقے سے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ شفافیت کو تعمیل کے آلے کی طرح نہیں دیکھا جانا چاہئے، بلکہ یہ پائیدار ترقی اور مالی استحکام کی بنیاد ہے۔×