وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت افریقہ کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار تقریباً 100 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جاپان، انڈیا، افریقہ بزنس فورم سے ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ افریقہ کی ترقی اور خوشحالی سے نہ صرف یہاں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ وسیع طور پر عالمی استحکام آئے گا اور اقتصادی ترقی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور جاپان افریقی ممالک کیلئے خاص طور پر اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں لچک دار سپلائی چین کو مضبوط بنانے کیلئے بھی تعاون کرسکتے ہیں۔×
Site Admin | February 26, 2025 3:06 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور جاپان افریقی ملکوں کے لئے سپلائی چین کو مستحکم کرنے کیلئے باہمی اشتراک و تعاون کرسکتے ہیں۔