January 11, 2026 3:29 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یوروپ کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے، فرانس اور لگژمبرگ کا اپنا دورہ مکمل کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یوروپ کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے، فرانس اور لگژمبرگ کا اپنا دورہ مکمل کیا۔ فرانس میں انہوں نے صدر ایمانوئل میخواں سے ملاقات کی اور اپنے ہم منصب Jean Noel Barrot کے ساتھ بات چیت کی۔ اِس دوران دفاع، سکیورٹی، خلاء، سول نیوکلیائی توانائی اور عالمی امور کے شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ بھارت- فرانس کے جدت طرازی کے سال کے تحت اختراع ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، صحت، تعلیم اور موبیلٹی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مہمانِ اعزازی کے طور پر فرانس کے سفیروں کی 31ویں کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے غیر-یوروپی وزیرِ خارجہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے ساتھ بھارت- Weimar وزرائے خارجہ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے مضبوط تر بھارت – یوروپ تعلقات پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے لگژمبرگ میں، وزیرِ اعظم Luc Frieden  اور نائب وزیراعظم کے علاوہ اپنے ہم منصب Xavier Bettel سے ملاقات کی۔ مذاکرات کے دوران سیاسی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں، خلاء اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے بھارتی برادری کے افراد سے بھی بات چیت کی۔ وزارت نے کہا کہ یہ دورہ ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں بھارت اور یوروپ کے درمیان مفادات کے بڑھتے ہوئے دائرے کو اجاگر کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔