ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 11, 2025 11:17 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یوروپی پارلیمنٹ کی صدر کے ساتھ آج بھارت-یوروپی یونین پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے برسلز میں یوروپی پارلیمنٹ کی صدر Robert Metsola کے ساتھ آج بھارت-یوروپی یونین پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ جمہوریت اور عوامی رائے دہی کی مشترکہ اقدار پر اِن تعلقات کی تشکیل ہوتی ہے۔ میٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ تجارت، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بھارت- یوروپی یونین شراکت داری کو آگے بڑھانے کے اُن کے مثبت جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے تجارت اور اقتصادی سلامتی کے یوروپی کمشنر Maros Sefcovic سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان ایک جامع، متوازن اور بامعنی آزاد تجارتی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات میں پیش رفت کا اعتراف کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں