وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرے اور بھارت کے پڑوس میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے میں مدد نہ کرے۔ نئی دِلی میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ Radoslaw Sikorski کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ پولینڈ بھارتی خطے کیلئے کوئی اجنبی نہیں ہے اور وہ یقینا طویل عرصے سے جاری سرحد پار کی دہشت گردی کے چیلنج سے واقف ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ آج دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت میں علاقائی اور عالمی واقعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
Byte Dr S Jaishnakar
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ پولینڈ وسطی یوروپ میں بھارت کے سب سے بڑے تجارتی ساجھیداروں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت، سات ارب ڈالر مالیت کی ہے اور اِس میں گزشتہ دہائی میں تقریباً 200 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ پولینڈ میں بھارتی سرمایہ کاری تین ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے سبب وہاں روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی مضبوط اقتصادی ترقی، اِس کی بڑی منڈی اور سرمایہ کاری سے مطابقت رکھنے والی پالیسیاں پولینڈ کے کاروبار کیلئے وسیع مواقع فراہم کرتی ہیں۔×