وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ حکومت نے گذشتہ تین برس میں مدد پورٹل کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ 38 ہزار شکایتوں کو نپٹایا ہے۔ نئی دلی میں بھارت کے عالمی سالانہ کونکلیو 2025 میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارتی برادری کے فلاحی فنڈ کیلئے اکٹھا کیے گئے پاسپورٹ پر محصول سے تقریباً دو لاکھ 38 ہزار پریشان حال لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں پاسپورٹ حاصل کرنا اب کوئی مشکل نہیں ہے، جیسا کہ یہ پہلے ہوا کرتا تھا۔ لوگ اب ملک میں پانچ سو سے زیادہ مقامات سے اِسے حاصل کر سکتے ہیں۔x
Site Admin | December 3, 2025 3:28 PM | Jaishankar India World Annual Conclave
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں ’مدد پورٹل‘ کے ذریعہ تقریباً ایک لاکھ 38 ہزار شکایتوں کا ازالہ کیا ہے۔