وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کے پڑوس میں ایک ایسا ملک ہے، جو عالمی دہشت گردی کا اصل مرکز ہے اور یہ کہ بھارت نے آزادی کے بعد سے ہی دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے عام مباحثہ سے اپنے خطاب میں، ڈاکٹر جے شنکر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کئی دہائیوں سے، بڑے بین الاقوامی دہشت گردانہ حملوں کے لیے صرف ایک ملک ہی ذمہ دار پایا گیا ہے۔ انہوں نے اِس سلسلے میں اِس سال اپریل میں پہلگام میں بے قصور سیاحوں کے قتل کی مثال پیش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دنیا، اب محصول کی شرحوں میں اُتار چڑھاؤ اور مارکیٹ سے متعلق بے یقینی کی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے اِس بات کو نمایاں کیا کہ خاص طور پر 2022 کے بعد سے لڑائی اور خلل اندازی کے سبب، توانائی اور خوراک کی یقینی فراہمی پر سب سے پہلے اثر پڑتا ہے۔
Site Admin | September 28, 2025 2:57 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ عالمی محصولات میں اتار چڑھاؤ اور غیریقینی مارکیٹ رسائی کے باوجود بھارت متبادل کے انتخاب کی اپنی آزادی کو ہمیشہ برقرار رکھے گا