وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جو ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ بین الاقوامی برادری کی خدمت کر رہے ہیں۔ نیویارک میں G20 کے وزراءِ خارجہ کی میٹنگ میں آپریشن سندور کا کیس پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بالکل برداشت نہ کرنے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے پابندیوں کے اطلاق کے تعلق سے دنیا کے دوہرے معیار پر نکتہ چینی بھی کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں سے سپلائی، Logistics میں خلل پیدا ہوتا ہے اور خرچ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے ملکوں پر دباؤ پڑتا ہے۔
ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ توانائی، خوراک اور کیمیائی کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کس طرح امن اور ترقی دونوں کو نقصان ہوا ہے، جس سے خاص طور پر گلوبل ساؤتھ یعنی خطہئ جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک متاثر ہوئے ہیں۔
Site Admin | September 26, 2025 3:00 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ جو ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ بین الاقوامی برادری کی خدمت کر رہے ہیں