ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 16, 2025 10:31 AM | Jaishankar SCO

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ جان بوجھ اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کرایا گیا تھا، تاکہ جموں کشمیر میں سیاحت سے ہونے والی آمدنی کو نقصان پہنچایا جا سکے اور مذہبی طور پر لوگوں کو تقسیم کیا جا سکے۔ کل شام چین کے Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے معاملات پر سخت موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 22 اپریل کو کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے سخت مذمت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ دہشت گردی کی اس قابلِ مذمت کارروائی کے ذمہ داروں، مالی معاونت کرنے والی قوتوں اور اس کی سازش میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت جموں کشمیر دہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔

بین الاقوامی نظام میں حالیہ بے ضابطگی کو اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ معاشی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے، SCO میں اسٹارٹ اَپ، اختراع سے لے کر، روایتی ادویات اور ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے تک کے شعبوں میں بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ SCO کے اندر زیادہ اشتراک کے لیے مزید تجارت، سرمایہ کاری اور آپسی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے SCO کے اندر یقینی راہداری کی کمی کا ذکر کیا، جس سے سنجیدہ طور پر معاشی شعبوں میں تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جناب ایس جے شنکر نے بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کے فروغ پر بھی زور دیا۔×