ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 12, 2025 6:57 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ اس سال کے آخر تک عملی شکل اختیار کر لے گا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ اس سال کے آخر تک عملی شکل اختیار کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، یوروپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اوّلین ترجیح دیتا ہے، جس میں آزاد تجارت سے متعلق سمجھوتے کے مذاکرات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اس میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔برسلز میں جرمن مارشل فنڈ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ اس ہفتے   یوروپی یونین کے عہدیداروں کے ساتھ، اُن کی جو تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اُسے دیکھتے ہوئے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ مکمل ہونے کیلئے اِس سال کے اواخر تک کی جو مدت طے کی گئی ہے، وہ قابلِ عمل نظر آتی ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کو بھی اجاگر کیا، جو تجارت سے آگے بڑھ کر دفاع اور سلامتی، نقل و حمل، ذہانت اور تعلیم کے تبادلے کا احاطہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور چین کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے پڑوسی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی معاملات کے علاوہ تجارتی اور اقتصادی معاملات بھی ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تصفیہ طلب سرحدی تنازعات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ روس – یوکرین تنازعے کے بارے میں جناب جے شنکر نے بھارت کے اِس موقف کو اجاگر کیا کہ وہ اختلافات کو دور کرنے کیلئے بات چیت کئے جانے کے حق میں ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں