May 15, 2025 9:52 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سندھ آبی معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پار کی دہشت گردی کا مکمل طورپر خاتما نہیں ہوجاتا

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ تمام معاملات محض دو طرفہ ہوں گے۔
نئی دلی میں ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ واحد مسئلہ جس پر پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے وہ پاکستان کے زیرقبضہ کشمیرمیں غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی بھارتی سرزمین کو خالی کرنا ہے۔
حالیہ سرحدی کشیدگیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا بھارت نے پاکستان کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ وہ صرف دہشت گردی کے ڈھانچوں کو نشانہ بنارہا تھا اور پاکستانی فوج کو مداخلت نہ کرنے کا مشورہ ایک وارننگ تھی جسے اسلام آباد نے نظر انداز کردیا۔ انہوں نے کہاکہ 10 مئی کی سیٹیلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی جوابی کارروائی سے پاکستان کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے جبکہ پاکستان اپنی کارروائی بھارت کو معمولی نقصان ہی پہنچا سکا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ آبی معاہدہ تب تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان سنجیدگی سے سرحدپار دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔