وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت امریکی انتظامیہ کثیر قطبیت کی سَمت آگے بڑھ رہا ہے، جو بھارت کے مفاد کے عین مطابق ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت امریکی انتظامیہ کثیر قطبیت کی سَمت آگے بڑھ رہا ہے، جو بھارت کے مفاد کے عین مطابق ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے تحت امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بدلاؤ کا امکان تھا اور یہ کئی معنوں میں بھارت کے لیے موزوں ہے۔ وزیر خارجہ کل لندن کےChatham House Think Tank میں بھارت کا عروج اور دنیا میں کردار کے عنوان سے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جے شنکر برطانیہ اور آئرلینڈ کے 6 روزہ دورے پر ہیں۔

کشمیر میں، درپیش مسائل کو حل کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دفعہ 370 کا ہٹایا جانا پہلا قدم اور کشمیر میں معاشی سرگرمیوں اور سماجی انصاف کے ذریعے ترقی کی بحالی دوسرا قدم ہے۔

ساتھ ہی رائے دہی کے زبردست تناسب کے ساتھ انتخابات کا انعقاد تیسرا قدم رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کی جانب سے ہتھیائے گئے کشمیر کو واپس لینے کا منتظر ہے، جو پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسا ہوگا، تب ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔

چین کے موضوع پر ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ تبت میں کیلاش پہاڑی یاترا کے راستے کو کھولے جانے سمیت اکتوبر 2024 سے کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ×